کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اجلاس بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت ممبر مجلس کلثوم نیاز بلوچ نے کی ۔ اجلاس میں مجلس کے اراکین میر علی مدد جتک ، میر غلام دستگیر بادینی ، عبدالمجید بادینی سمیت سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلوچستان اینیمل سلاٹر کنٹرول بل 2025 (مسودہ قانون نمبر 42، مصدرہ 2025) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ مجلس نے بل کے مختلف شقوں پر غوروخوض کے بعد اپنی حتمی سفارشات مرتب کرلیں ۔ بعد ازاں مجلس نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ بل کو آئندہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا جائے گا تاکہ باقاعدہ منظوری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔