کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ماہ صیام میں مضر صحت و غیر معیاری خوردنی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ،امراض پھیلنے کا خدشہ،متعلقہ حکام خاموش ، مانیٹرنگ کا فقدان ہے شہر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری خوردنی اشیاء کی کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں اکثر ہوٹل مالکان کھانوں میں غیر معیاری تیل مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہیں جبکہ پکوڑے سموسے فروخت کرنے والے دکاندار تو کئی کئی روز تک ایک ہی تیل سے کام چلاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے جبکہ اس مقدس ماہ میں مختلف مقامات پر سموسوں پکوڑوں رولز اور دیگر خوردنی اشیا کے عارضی اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ اشیاء کی مانیٹرنگ نہیں کی جاتی دوسری جانب شہر کی اکثر مارکیٹوں میں غیر معیاری تیل و مصالحہ جات کی بھی کھلے عام فروخت جاری ہےاسی طرح غیر معیاری خشک دودھ بھی بازاروں میں سرعام فروخت کیا جارہا ہے۔