• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بھائی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی نظام الدین نے کہا ہے کہ میرا بھائی اسرار الدین ولد خدا بخش بنگلزئی ایک سال سے لاپتہ ہے، جس کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بارےمیں کچھ معلوم نہیں ہوسکا، اگر ان کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق پایا گیا تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی اسرار الدین سکنہ مشرقی بائی گزشتہ ایک سال سے لاپتہ ہے، ہم نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے پایا گیا تو اس سے میرا میرے والد اور خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید