• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کی کارروائی، منشیات، شراب برآمد، 16 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی، سرکاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیموں نے صوبے بھر میں اسنیپ چیکنگ، چھاپوں اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیوں میں ہیروئن، چرس، افیون، آئس کرسٹل، نشہ آور گولیاں اور لوکل شراب برآمد کیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 11 مقدمات میں 16 ملزمان گرفتار، منشیات فروشی میں استعمال ایک کار اور 3موٹرسائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید