کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سجن یونین ( سی بی اے) کے ایم سی و ٹی ایم سیز کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سندھ کے ساتھ ساتھ عدالتی احکامات کے باوجود کراچی کے 25 ٹاؤنز کی اکثریت میں 5کی بجائے 10 تاریخ اور اس کے بعد تک تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں، جس سے ملازمین کو مالی مسائل کا سامنا کرنا ہے،انہوں نے بتایا کہ صدر، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال اور ماڑی پور اور دیگر ٹاؤنز تنخواہیں ہر ماہ تاخیر سے تنخواہیں ادا کررہے ہیں ، کئی جگہوں پر تنخواہیں غیرقانونی کٹوتی کے بعد جاری کی جارہی ہیں، نیز کے ایم سی فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے من مانے فیصلے مسلط کرکے فیملی پنشنرز کو اسکروٹنی کے نام پر پریشان بھی کیا جارہا ہے۔