کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 12 برس بعد رہا ہونے والے گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کے لاپتا ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی ، جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ کیا اب بھی شہری گمشدہ ہیں یا پھر بازیاب ہوگئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہری کو پولیس کی جانب سے باقائدہ گرفتار کرلیا گیا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے نئی درخواست دائر کریں۔