• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، تفتیشی افسران کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے تفتیشی افسران کے انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد کردی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کسی بھی عہدے اور سیکشن میں فرائض انجام دے سکتے ہیں، آپریشن برانچ میں فرائض انجام دینے والے تفتیشی انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ جاری کی جائے، محکمہ پولیس پرسن نے کہا کہ 2019 کے قوانین میں تبدیلی کے بعد تفتیشی افسران اپنے ہی شعبے میں فرائض انجام دے سکتے ہیں، آپریشن برانچ میں تبادلے پولیس ایکٹ / رولز کی خلاف ورزی ہیں، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی انسپکٹرز کے دیگر برانچز میں تبادلے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید