کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سیکٹر سی کے زیر اہتمام مونو ٹیکنک کالج 7 سی اورنگی ٹاؤن میں ای کامرس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، مرکزی اسپیکر کے فرائض ماہین انجم نے ادا کئے اور طلبہ و طالبات کو اس حوالے سے اہم بریفنگ دی ،تقریب سے رُکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کی کاوشوں کو سراہا ،اس موقع پر جوائنٹ انچارج رضا رضوی نے کہا اے پی ایم ایس او کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھیں، مرکزی رُکن سید باسط، مرکزی رُکن تحسین ولی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔