کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ طور پرمنظم کا ر چور گروہ کے متحرک ملزم اور خاتون ملزمہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، حکام کے مطابق اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن نےسائٹ سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے افضال، بلال، اشفاق اور مریم کو گرفتار کرکے کار برآمد کرلی جبکہ اورنگی 2 ڈویژن نے منظم کار چور گروہ کے متحرک ملزم شابو کو تیسری بار گرفتار کرلیا ،ملزم شابو چوری کی گئیں کاروں کو جھٹ پٹ بلوچستان میں حاجی رب نواز عرف ربو کو فروخت کر تا ہے۔