لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ فشریز اور ایکواکلچرمیں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ’فشریز کے عالمی دن پر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ فشریز میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت دی ۔