• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاورمیں گل داؤدی نمائش کا انعقاد

پشاور(نامہ نگارخصوصی) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر نے پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کلب اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیراہتمام گل داؤدی اور گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد کیا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا. پھولوں کی نمائش نے ہر طرف رنگوں کی بہار پھیلا دی، جس کی خوشبو کی خوبصورت احساس نے سحر طاری کردیا. جاری نمائش میں 30 اقسام کی گل داؤدی اور 2 اقسام کی گل صدبرگ فرنچ و افریقی رکھی گئیں، ان پھولوں سے سجے گلدستوں کی دلکشی نے ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کیا جنہیں دیکھ کر دل کو فرحت اور روح کو تسکین مل رہی تھی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے شعبہ ہارٹیکلچر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گل داؤدی کی افزائش اور دورانیہ بڑھایا جائے، انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ ریسرچ صرف ڈگری کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے استعمال کریں۔
پشاور سے مزید