• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن قیوم کی ترقی اور تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، کمیونٹی شخصیات

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) آزاد جموں و کشمیر کے ایس ایس پی حسن قیوم کی بطور ڈی آئی جی ترقی اور تعیناتی پر آزاد کشمیر کی طرح نارتھ ویسٹ میں بسنے والے کشمیریوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی، کشمیری رہنماکنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے سابق چیئرمین راجہ محمد ادریس، راجہ انصار حسین ایڈووکیٹ، کونسلر مدثر دین، راجہ فضل مجدد، چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، چوہدری مظہر اقبال، راجہ محمد ظہیر ایڈووکیٹ، چوہدری محمد صفدر اور دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق اور پولیس محکمے کے اس فیصلے سے آزاد جموں و کشمیر کی پولیس فورس میں قابل قدر اور اعلی تعلیم یافتہ افسر کا اضافہ ہوا ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے کی توقع کی جا سکے گی۔ حسن قیوم اور ان کے والد چوہدری عبدالقیوم ( ریٹائرڈ کمشنر میرپور) ، ان کے چچا سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سفیر اقبال اور چچا چوہدری ظہیر الدین احمد شمیم اور دیگر خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، وقاص احمد چوہدری، کیلگری سے ثاقب زمان سمیت کئی دیگر شخصیات نےحسن قیوم کوڈی آئی جی پولیس کے عہدے پر ترقی دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید