• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں میں دل اور فالج کے امراض کا سبب میٹھے مشروبات ہیں

اسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک)جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اب طبی ماہرین نے اس کی ایک اہم وجہ دریافت کرلی ہے اور وہ ہے میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال۔سویڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کیتحقیق میں بتایا گیا کہ بیکری کی بنی میٹھی اشیا کے مقابلے میں چینی سے بنے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔میٹھے مشروبات (سوڈا اور فروٹ جوسز) کے استعمال سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سیال چینی بہت تیزی سے نظام ہاضمہ میں جذب ہوتی ہے کیونکہ ٹھوس غذا کی طرح ہمارے جسم کو اس کے ٹکڑے نہیں کرنا پڑتے۔اسی طرح ٹھوس غذا میں اکثر چینی کے ساتھ دیگر غذائی اجزا جیسے فائبر اور پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ان کے ہضم کرنے کا عمل سست کر دیتے ہیں اور خون میں شکر کا اخراج بتدریج ہوتا ہے۔میٹھے مشروبات میں اس طرح کے اجزا نہیں ہوتے تو وہ فوراً دوران خون میں شکر کا اخراج کرتے ہیں جبکہ ان کے استعمال سے کھانے کی اشتہا بڑھتی ہے اور لوگ زیادہ مقدار میں کیلوریز جزوبدن بنانے لگتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ امراض قلب سے بچنے کیلئے چینی کا استعمال مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، مگر اعتدال میں رہ کر ان کا استعمال کرنا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید