پشاور ( وقائع نگا ر)اباسین آرٹس کونسل 1955 سے اب تک ادب اور آرٹس کی ترقی اور ترویج کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔کونسل کے موجودہ صدر عبدالرؤف روہیلہ اور ان کی کابینہ وقتاً فوقتاً کتب کی رونمائی، مشاعرے، پینٹنگز کی نمائش، ادبی اور ثقافتی محافل کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی رہتی ہے وہیں اباسین آرٹس کونسل میں مجسمہ سازی،پینٹنگ، موسیقی، ڈرامہ اور لٹریچر کی کلاسز کا اجرا بھی کیا گیا۔اباسین آرٹس کونسل سے صوبے کے نامور ادیب اور فنکار وابستہ ہیں۔پاک فوج نے ان نامور شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں فن کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور نقد انعامات سے نوازا۔ جن میں عبدالرؤف روہیلہ، ڈاکٹر اعجاز خٹک، ارباب ہاشم،ڈاکٹر نذیر تبسم، پروفیسر اے آر انور،جہاں زیب ملک شامل تھے اس سلسلے میں گزشہ روز خاطر غزنوی آڈیٹوریم میں ان ایوارڈ یافتگان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔