کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کی صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حافظ محمد ہمایون چشتی ہوا حافظ محمد ہمایون چشتی نے جے ٹی آئی بلوچستان کےزیر اہتمام 26 دسمبر کو ہونے والےتربیتی سیمینار بیاد مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تیاریوں میں مزید تیزی لاکر دعوت کو عام طلباء تک پہنچانے کیلئے دعوتی مہم کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی نظم کوئٹہ کے ضلعی نظم کے ساتھ مل کر 15 دسمبر کو نواں کلی، 16 دسمبر کو وفد کی صورت میں ادارہ رحیمیہ، 18 دسمبر کو نیو اڈہ زون جبکہ 19 دسمبر کو سریاب سرکل،بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس دورہ کیا جائےگا۔