ملتان(سٹافرپورٹر)خانیوال روڈ لال حویلی کے قریب ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ریسکیو کے مطابق ہائی ایس کبیر والا سے ملتان کی طرف سپیڈ میں آ رہی تھی کہ کٹ مارنے کی وجہ سے الٹ گئی، ریسکیو نے 5 افراد کو طبی امداد دی جب کہ شدید زخمی دو افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں حسن رضا ، سعدیہ ، اقبال سونیا بی بی عبدالحمید ، غلام عباس، اشفاق شامل ہیں۔