کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 70 سالہ منظور حسین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ، دریں اثنا شاہ فیصل کالونی نمبر ایک الفلاح سوسائٹی میں واقع ایک گھر سے 30سالہ ناصر عباس کی لاش ملی ،رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں سر سید کالج کے قریب فٹ پاتھ سے 30سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، لیاری جنرل اسپتال کے قریب واٹر پلانٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، فوری طور پر شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔