• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں افیون یا بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کا خط من گھڑت ہے، وزارت انسداد منشیات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا)وزارت انسداد منشیات نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان یا کسی دوسرے خطے میں افیون یا بھنگ کی کاشت کوئی اجازت نہیں، نہ ہی کوئی منظوری جاری کی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی پالیسی موجود ہے۔وزارت انسداد منشیات کو معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں افیون یا بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کا ایک جھوٹا اور جعلی خط مختلف سوشل میڈ یا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے۔ یہ خط مکمل طور پر من گھڑت ہے اور جعلسازی کا نتیجہ ہے۔وزارت انسداد منشیات ، قانون کے مطابق ملک کے تمام علاقوں میں منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔