لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار چالان ہونے پر آپے سے باہر ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار اور اس کے ساتھی نے چالان ہونے پر روڈ بلاک کر دیا اور احتجاج شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق منع کرنے پر موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک وارڈن سے الجھتے ہوئے وائرلیس سیٹ چھیننے کی کوشش کی جس پر زبیر غفور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔