• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے باہر مکانوں کے کرائے 1,316 پونڈ ماہانہ طلب کئے جارہے ہیں

لندن (پی اے) ایک پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق اب لندن سے باہر مکانوں کے کرائے 1,316 پونڈ ماہانہ طلب کئے جارہے ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ لندن میں اوسط مشتہر کردہ کرائے اب ایک سال پہلے کے مقابلے 7فیصد زیادہ ہوچکے ہیں۔ رائٹ موو کے مطابق مئی کے مہینے میں لندن میں مشتہر کردہ کرایہ 2,652پونڈ ماہانہ تھا جوکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ تھا۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ اب جبکہ عام انتخابات ہونے جارہے ہیں، آنے والی نئی حکومت مکانوں کی تعمیر کا کام تیز کرے گی اور مالکان مکان کو ترغیب دے گی کہ وہ کرایہ داروں کو مکان فراہم کرنے کیلئے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ مکانوں کی طلب میں عدم توازن دور ہوسکے اور مارکیٹ مستحکم ہوسکے۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ مکان کے کرائے میں 2سال قبل 12 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا لیکن بعد میں صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی لیکن کرائے اب بھی معمول سے زیادہ ہیں۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں سپلائی اور طلب کا عدم توازن بہت خراب صورت اختیار کرچکا ہے۔ نئی حکومت کو مکانوں کی تعمیر کے کام کو زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پراپرٹی مارک کا کہنا ہے کہ اب جبکہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پانے والی ہے نئی حکومت کو ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کرنی چاہئیں تاکہ سرمایہ کار مکان کرایہ پر دینے کے شعبے میں آسکیں۔ رائٹ موو کے مطابق اس وقت نارتھ ایسٹ میں مکانوں کے اوسط کرائے 894پونڈ،سپوپونڈ، ویسٹ مڈلینڈز میں 1,180پونڈ، اسکاٹ لینڈ میں 1,067پونڈ، مشرقی انگلینڈ میں 1,597پونڈ، نارتھ ویسٹ میں 1,146پونڈ، یارک شائر اور ہمبر میں 1,022پونڈ، سائوتھ ویسٹ میں 1,425پونڈ، ایسٹ مڈلینڈز میں 1,150 پونڈ، سائوتھ ایسٹ میں 1,836 پونڈ، لندن میں 2,652 پونڈ، ویلز میں 1,065 پونڈ تک ہیں۔

یورپ سے سے مزید