• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل


جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا۔

دو کلومیٹر کے ٹریک پر فیصل شاہدی خیل کی پہلی پوزیشن رہی، آصف فضل دوسرے، صاحبزادہ سلطان محمد علی تیسرے اور نادر مگسی چوتھی پوزیشن پر رہے۔

اسٹاک کیٹیگری میں علی مگسی ٹاپ پوزیشن پر رہے، لیڈیز میں دینا پٹیل پہلے، ردا زینب دوسرے اور لالین اخونزادہ تیسرے نمبر پر آئیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ایونٹ کا افتتاح کیا۔ ریس کا مین راونڈ کل کھیلا جائےگا۔

ریس کے دوران شرکاء کے لئے روایتی کھانے بھی تیار کئے گئے۔

شاہد آفریدی بھی جھل مگسی ریس کےلیے پُرجوش ہیں انہوں نے کہا ہو سکتا ہے وہ ریس میں حصہ لیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید