• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں کم عمر افراد باول کینسر میں مبتلا ہونے لگے

لندن( نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کم عمرافراد کے باول کینسر میں مبتلا ہونے کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ انگلینڈ میں یہ بیماری دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔محققین کے مطابق 25 سے 49برس کے درمیان کے لوگوں میں باول کینسر کی ابتدائی علامات عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں لیکن انگلینڈ وہ ملک ہے جہاں یہ اضافہ سب سے زیادہ اوسطاً 3.6فیصد فی برس ہے۔یہ جاننے کیلئے کہ نوجوان باول کینسر کا کیوں شکار ہو رہے ہیں، مطالعے کئے جا رہے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ خراب غذا، زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں، مٹاپا اور ورزش میں کمی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کینسر ریسرچ یو کے، کے چیف ایگزیکٹو مشیل مچل کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ باول کینسر کی ابتدائی علامات کی شرح میں اضافہ (جو 25 سے 49 برس کےافراد کو متاثر کر رہی ہیں) ایک عالمی مسئلہ ہے۔یہ بات تشویشناک ہے کہ اس تحقیق میں پہلی بار دیگر ممالک کے مقابلے میں انگلینڈ میں تیزی سے بڑھنے والی شرح کو پہلی بار سامنے لایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی عمر میں کینسر کی تشخیص مریضوں اور ان کے خاندانوں کیلئے متاثر کن ہوتا ہے، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں میں اس رجحان کا سبب کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید