• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کے موقع پر تباہ کن حالات میں گھرے لوگوں کی مدد نہیں کرسکتے، شاہ چارلس

لندن ( سعید نیازی ) بادشاہ چارلس نےکرسمس پر قوم اور دولت مشترکہ کے نام پیغام میں فسادات، کینسر نگہداشت اور عالمی تنازعات کا خصوصی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہم سوچتے تھے کہ آج کے جدید دور میں ایسے المناک واقعات پیش نہیں آئیں گے مگر کرسمس کے موقع پر بھی مشرق وسطی، سینٹرل یورپ، افریقہ اور دیگر مقامات پر تباہ کن صورت حال میں گھرے افراد کی ہم مدد نہیں کرسکتے شاہ چارلس کے خطاب کے دوران ان کے میکملن کینسر سینٹر اور دیگر مقامات کی فوٹج بھی دکھائی گئی۔ شاہ چارلس کا خطاب لندن کے ایک سابق ہاسپٹل کے چیپل میں رکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے اپنے اور پرنسز آف ویلز کے کینسر کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ بے لوث ڈاکٹروں اور نرسوں نے غیر یقینی صورت حال میں دوران علاج ہمت اور طاقت دی ان تمام افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مہربان الفاظ کے ساتھ ہمدردی اور حوصلہ افزائی کی شاہ چارلس نے ساوتھ پورٹ واقعہ کے سے شروع ہونے والے فسادات کے بعد کمیونٹیز کے ردعمل پر فخر کا اظہار کیا اس کہا کہ کمیونٹیز نے صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ باہمی رشتوں کو بھی استوار کرکے مضبوط بنایا واضح رہے کہ شاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ والتھم اسٹو میں کمیونٹی کی ہم آہنگی کا جشن منانے کیلئے گزشتہ دنوں والتھم فاریسٹ ٹاؤن ہال کا دورہ بھی کیا تھا ساوتھ پورٹ کے سانحہ کے بعد فسادات کے دوران والتھم اسٹو کے رہائشی امن کے قیام کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے فسادات کے دوران روزانہ شاہ چارلس کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جاتی اور وہ ان سے نمٹنے کیلئے نجی طور پر مشغول تھے شاہ چارلس نے رواں برس ڈی ڈے پر دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے مرد و خواتین فوجیوں سے ملاقات ذکر بھی کیا اور کہا کہ دولت مشترکہ کے فوجیوں کی قربانیاں آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی رہیں گی ۔
یورپ سے سے مزید