وٹفورڈ( نمائندہ جنگ)سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں جاری میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ موومنٹ کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے یہ ایک جائز مطالبہ ہے اورآزاد کشمیر میں ایرپورٹ کی تعمیر کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے آزاد کشمیر اسمبلی میں میرپور انٹرنیشنل اپر ئیرپورٹ کی تعمیر کے لئے قرارداد کے حق میں بھرپور ساتھ دیا ۔ اب پاکستانی حکومت پر ذمہ دار ی عائد ھوتی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے باضابطہ اعلان کرے۔ آزاد کشمیر میں جس رفتار آبادی بڑھ رھی ہے عوام کی دلی خواہش ہے کہ گوادر کی طرح آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیا جائے اور عوام میں احساس محرومی ختم کیا جائے۔