واشنگٹن( نیوز ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر نے پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاناما کی جانب سے کینال کے استعمال کے لیے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کینال کا انتظام قابل قبول انداز میں نہ چلایا گیا تو وہ پاناما سے کینال کا کنٹرول واپس دینے کا مطالبہ کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نےکہا کہ وہ پاناما کینال کو ’غلط ہاتھوں‘ میں جانے نہیں دیں گے، انہوں نے چین کے اثر و رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کینال کا انتظام چین کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ بیان کسی امریکی رہنما کی جانب سے کسی خودمختار ملک سے علاقہ واپس لینے کی دھمکی دینے کی نادر مثال ہے اور اس سے ٹرمپ کے دور میں امریکی سفارتکاری میں متوقع تبدیلیوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے پاناما کینال کی تعمیر اور اس سے منسلک علاقے کا انتظام کئی دہائیوں تک سنبھالے رکھا تاہم 1999 میں مکمل طور پر اس کا کنٹرول پاناما کو سونپ دیا گیا تھا۔