• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سیّد علی رضا رضوی پانچویں بار صدر مجلس علمائے یورپ منتخب

فرینکفرٹ (سیّد اقبال حیدر)مجلس علماء شیعہ یورپ کا ادارہ معارف السلام حسینیہ برمنگھم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سیّد علی رضا رضوی صاحب کو آ ئندہ تین برس کے لئے پانچویں بار بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔تنظیم میں علماء ممبران کی تعداد40 ہے۔مولانا سیّد علی رضا رضوی کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا۔نئے انتخاب میں آئندہ3 سال کے لئے منتخب ہونے والے علمائے کرام میں صدر مجلس علمائے یورپ مولاناسیّد علی رضا رضوی معاون برائے صدر مولانا محمد حسن معروفی،معاونبرائے صدر مولانا سیّد نجم الحسن ،نائب صدر یورپ مولانا ذاکر حسین،نائب صدر مولانا جعفر علی نجم،جنرل سیکرٹری مولانا سیّد حسن عباس رضوی،سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا سیّد فدا حسین بخاری، سیکرٹری تبلیغات مولانا سیّد نیاز حسین نقوی،سیکرٹری مالیات مولانا سیّد عباس نقوی،جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد کاظم معروفی،رابطہ سیکرٹری مولانا سیّد محمد رضوی،سیکرٹری تعلیم مولانا عمران حسین،سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سیّد ظفر عباس نقوی ہیں۔اس موقع پر ولادت سیّدہ فاطمہ زہرا کی ولادت کے ایام کی مناسبت سے مولاناسیّد علی رضا رضوی نے یورپ میں بسنے والے امّت مسلمہ بلخصوص خواتین اور بچیوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی زندگی ہمارے لئے مثالی نمونۂ حیات ہے ختمیٔ مرتبت رسول اکرم ؐکی چہیتی صاحبزادی نے اسلامی معاشرت کو اپناتے ہوئے اپنی پاکیزگی اور حیا کی حفاظت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہمیں درسِ حیات دیا،پردہ اور حیا صرف ظاہری لباس نہیں بلکہ دل اور روح کی پاکیزگی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ فاطمہ زہرا ؑ کے طرزِ زندگی کو اپنی زندگی میں اپنائیں اسی سے ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی۔
یورپ سے سے مزید