پیرس ( رضا چوہدری ) قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اس کےدفاع کو مضبوط اور مستحکم بناتے ہوئے ملک کو تعمیرترقی کے راستہ پر ڈالا۔یہ بات یہاں ان کی سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میںپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست چوہدری ریاض بھاپا ودیگرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔تقریب میںصدر میاں محمد حنیف ، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی ، راجہ اشفاق سیکرٹری اطلاعات یوتھ صدر خان اصغر خان ، نوجوان راہنما تصور حسین تارڑ ، سید خالد جمال ، چوہدری تاج دین سکھرا محترمہ سلطانہ اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہارخیال کیا۔اس موقع مقررین نے ن لیگ کی مرکزی حکومت وزیراعظم میان شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا شکریہ ادا کیا جنہوں پیرس سے اسلام آباد تک قومی ایئرلائن پی آئی اےکی سروس بحالی میں اہم کردار سرانجام دیا اس موقع کیک کا ٹا گیا جبکہ تصور حسین تارڑ نے پر جوش نعروں سے حاضرین کے خون کو گرمایا۔