• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فانوس گجر نڈر اور بے لوث انقلابی رہنما تھے، مقررین

لیڈز( پ ر) فانوس گجر نڈر اور بے لوث انقلابی رہنما تھے۔ وہ ساری زندگی ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی جدوجہد کی آواز بنے رہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور سوشلسٹ رہنما اور عوامی ورکرز پارٹی کے سابق صدر کی چھٹی برسی کے موقع پر پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں منعقد جلسے میں مقررین نے کیا۔ جلسہ میں ملک بھر سے انقلابی کارکنوں نے شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ فانوس گجر کو ظالم حکمرانوں اور ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کرنے کی پاداش میں قیدخانوں میں ڈالا گیا اور ریاستی تشدد سے ان کا ایک گردہ ضائع ہو گیا۔ انہوں نے سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر گلی کوچوں تک پہنچایا، وہ ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور محنت کار عوام کو متحرک کر کے ملکی سیاسی دھارے میں لانے اور سوشلسٹ انقلاب برپا کرنے کے لیے کوشاں رہے۔ ضیاالحق کی آمریت میں انہیں کئی بار گرفتار کیا گیا اور قید و بند کا سامنا کرنا پڑا۔ طویل عرصہ تک کراچی کی مزدور تحریک کے ساتھ منسلک رہے جہاں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی بھی رکنیت حاصل کی۔ ضیاء آمریت کے دوران انہوں نے بہت زیادہ تکالیف دیکھیں اور ڈھائی سال تک جیل میں رہے۔ فانوس گجر متحرک اور جفاکش انقلابی تھے۔ جلسہ میں سیاسی و سماجی شخصیات مرکزی رہنما شازیہ خان، ایم پی اے وڈیڈک چیئرمین سردارریاض خان، ریاض گجر،حاجی جلات خان ،مشال خان ، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکے بھائی جوہرخان،ناظم شریف خان بابائے چغرزی ، جمعیت علماء کے ضلعی رہنما مولانا سعیدالرحمان، پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما، شیرزمان خان چغرزی، مسلم لیگ ن کے رہنما سالار خان ،خان زادہ ، ملکا خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید