اولڈہم (پ ر) اولڈہم کے سابق امام و خطیب مولانا عبدالعزیز خلیل وفات پاگئے۔ مرحوم ضلع کوٹلی کےمفتی عبدالغفار سلفی بن خرماں آزاد کشمیر کے والد تھے اور جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کے معروف عالم دین تھے۔ ان کی وفات پر حاجی حبیب الرحمٰن جہلمی گلاسگو، مولانا قاری لیاقت علی باجوہ سیالکوٹ، مولانا شعیب احمد میرپوری، قاری ذکا اللہ سلیم، مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا شفیق الرحمٰن شاہین، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر علما کرام اور احباب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ نماز جنازہ میرپورآزاد کشمیر میں رئیس جامع اشریہ جہلم مولانا حافظ عبدالحمید عامر مدنی نے پڑھائی جس میں علما و احباب نےشرکت کی۔ ملک اور بیرون ملک مرحوم کی نماز جنازہ غائبانہ بھی ادا کی گئی۔