ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا ایم ڈی اے آفس بلاک کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا وزٹ۔وزٹ کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم اور انجینئرنگ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بلڈنگ کے فنشنگ ورک میں استعمال ہونے والےمیٹریل اور ڈیزائننگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ عوام الناس کو ایم ڈی اے کی سروسسز بارے اگاہی کے لئے بلڈنگ کے باہر بڑی سکرین نسب کرنے کی جائے گی۔تین منزلہ بلڈنگ میں پارکنگ بیسمنٹ ، جدیدون ونڈو سیل، آفس کینٹین،اور مختلف ڈائریکٹوریٹ کے سٹاف کو شفٹ کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے بہترین ڈیزائنگ کی جائے۔پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے بلڈنگ کے پارکنگ بیسمنٹ کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے رواں ماہ میں بلڈنگ مکمل کرنےکے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ میں بجلی کی تنصیبات کو نصب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔فنشنگ ورک میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔