ملتان (سٹاف رپورٹر) رجسٹرار آفس جامعہ زکریانےجونیئرافسران کو لگانے کے لیے سینئر افسروں کے تبادلوں کی سمری تیار کرلی ،ایمپلائز یونین اور اپوزیشن نےاس فیصلے کے خلاف سوموار سے احتجاج کااعلان کردیا ،بتایا گیاہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق جو سب سے سینئر ہیں اور میرٹ میں رجسٹرارشپ کےلئے پہلے نمبر پر موجود ہیں کو فوری طورپر ٹیکسٹائل کالج تبادلہ کرنے کی سمری تیا رکرکے وی سی آفس ارسال کردی ہےجبکہ ٹیکسٹائل کالج میں اس کیڈر کی کوئی پوسٹ بھی نہیں ہے اسی طرح یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدر خان لنگاہ ،ڈپٹی خزانہ دار طاہرماڑااورپرچیز آفیسرمظہر خان کو فوری طوپر کنٹرولر آفس تبادلہ کرنے اور چھ ایڈیشنل رجسٹرار کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے جونیئر ڈپٹی رجسٹرار کی سینارٹی لسٹ بنا کر وائس چانسلر کو ارسال کردی،تاکہ وہ ایک کی منظوری دے کر گورنر کو خزانہ دار کی تعیناتی کےلئے بھجواسکیں،جس پر ایمپلائز یونین اور اپوزیشن نے سوموار کو وائس چانسلر نے ملنے کافیصلہ کیا ہے۔