• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

422 ارب 70 کروڑ لاگت کے 15 منصوبے منظور

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 422 ارب 70 کروڑ لاگت کے 15 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی مجموعی لاگت 422 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 17 ارب 95 کروڑ کے 6 منصوبے منظور کیے گئے جبکہ 404 ارب 75 کروڑ لاگت کے 9 منصوبوں کو حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں 26 اعشاریہ 76 ارب روپے کا اقتصادی تبدیلی اور سندھ کے ساحلی اضلاع کی ترقی کا 45 اعشاریہ 79 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھیجے دیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 4 اعشاریہ 71 ارب روپے کے ریونیو موبلائزیشن اور وزارتِ صحت کے تحت 3 اعشاریہ 11 ارب روپے کے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 30 ہزار نوجوانوں کےلیے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام اور وزارت منصوبہ بندی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مضبوطی کےلیے ایک اعشاریہ 33 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان ریلوے کےلیے 70 اعشاریہ 96 ارب روپے کی بوگی ویگنز اور مسافر کوچز، 32 اعشاریہ 99 ارب روپے کا نظرثانی شدہ راولپنڈی رنگ روڈ اور 137 اعشاریہ 71 ارب روپے سے خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے کے منصوبوں کو ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 12 اعشاریہ 88 ارب روپے کی لاگت سے ملتان وہاڑی روڈ کی بحالی، منگی ڈیم اور پانی ترسیل نظام کا 18 اعشاریہ 99 ارب اور سندھ میں ابتدائی تعلیم کے فروغ کےلیے 46 اعشاریہ 57 ارب روپے کے منصوبے ایکنک کو بھیج دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید