• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ، ریونیو میں 30 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ سے دو اہم مالیاتی سروسز سیونگ بینک اور ملٹری پنشن واپس لئے جانے کے باوجود مالی اہداف کے حصول کیلئے کوششوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت ریونیو 30 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے ملک بھر کے تمام سرکل افسران کیلئے ریونیو اہداف مقرر کئے اور انکی حصول کیلئے کوششوں کے نتیجے میں جولائی تا نومبر 2023 ریونیو 7 ارب 10 کروڑ سے بڑھ کر اس سال 9 ارب 25کروڑ سے تجاوز کر گیا ۔ پاکستان پوسٹ نے 4410 خالی آسامیاں ختم کر دیں اور خسارے میں چلنے والے 289 ڈاکخانے بند کئے جس سے ادارے کو مجموعی طور پر 214 ملین روپے بچت ہوئی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایگزم بینک کے ذریعے پاکستان پوسٹ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر کام جاری ہے جو 2026 تک مکمل ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید