• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 دسمبر کا دن مملکت خداداد کے دامن پر بدنما دھبہ ہے، امین الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ16دسمبر کا دن مملکت خداداد کے دامن پر بدنما دھبہ ہے اِس تاریخ کو رونما ہونے والے واقعات کسی بھی محب وطن شخص کیلئے ناقابلِ فراموش ہیں، محصورین پاکستان کو وطن واپس لا کر قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔16دسمبر 2014کو اے پی ایس پر اندوہناک حملہ پاکستانی نائن الیون تھا۔ وہ قومی اسمبلی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد جنہوں نے ملک بنانے میں اپنے تن من دھن کی قربانی دی وہ کیمپوں میں محصور کر دئیے گئے یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے مکتی باہنی سے لڑ کر اپنے مال اسباب اور جانوں کو ملکی سلامتی پر قربان کر دیا آج اُنکی نسل بھی 14 اگست کو یوم آزادی منا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید