• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے بار ہا مذاکرات کی بات کی حکومت بھاگ رہی ہے، فیصل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف، فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بار ہا مذاکرات کی بات کی مگر حکومت بھاگ رہی ہے،سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے غلط پوزیشن لی تھی۔پی ٹی آئی والے2024ء کے انتخابات کا نتیجہ تسلیم کرچکے ہیں،ہمیں کوئی بات چیت سے نہیں روک رہا اور نہ کوئی روکے گا۔آئیں میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت پر بات کریں، عام آدمی کے لئے بات کریں،کے پی حکومت نافرمانی نہیں کرسکتی سول نافرمانی کیا کرے گی ۔ وکیل تحریک انصاف، فیصل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے اور دو نکاتی ایجنڈا دے دیا گیا ہے۔ حکومت نے نہ کاؤنٹرایجنڈا پر بات کی ہے نہ مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے۔لگتا ہے کہ حکومت عدم استحکام کا فائدہ اٹھا رہی ہے اس لئے مذاکرات نہیں چاہتی۔ کوشش ان کی یہ ہے جب بھی مذاکرات کی بات ہو اس کو سبوتاژ کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے بار ہا مذاکرات کی بات کی مگر حکومت بھاگ رہی ہے۔حکومت کی جانب سے کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے کیوں کہ وہ اس کے فائدہ میں ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال کو کچھ وقت کے لئے موخر کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے7 نکات بھی دیئے کہ ہمیں سول نافرمانی کی کال کیوں دینا پڑی۔ جو بھی اپوزیشن میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہے گا وہ اسے ویلکم کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید