کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1309 پوائنٹس کی کمی،63.19 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 228ارب 49کروڑ 68لاکھ روپے کم ہو گئی ،کاروباری حجم بھی 14.80فیصد کم رہا۔