• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوؤں کے باوجود انسانی اسمگلنگ اور ہلاکتیں جاری

کراچی (تحقیقاتی رپورٹ/ اسد ابن حسن) پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کا معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا‘ تمام ترحکومتی دعوؤں کے باوجود انسانی اسمگلنگ اور ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا‘ گزشتہ برس کے سانحے سے متعلق دو ڈائریکٹرزکی انکوائریاں اور سفارشات سرد خانے کی نظرہوگئیں‘ ایف آئی اے اور انسانی اسمگلرز کا گٹھ جوڑ اب بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق گز شتہ ہفتہ کو یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب میں غرق ہونے والی کشتی میں سوار پانچ پاکستانی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 47 کو بچا لیا گیا مگر چار یوم گزرنے کے بعد 30 پاکستانیوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور اب ان کی زندہ بچنے کی امید ختم ہو چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید