اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستانی آبادی میں تیزی سے ا ضافہ،2050ء تک38 کروڑ 60 لاکھ ہو جائیگی 115 ملین نئی ملازمتوں کی ضرورت،معیشت، تعلیم ، صحت، انسانی وسائل میں مشکلات کا سامنا ہوگا.
5.1 فیصدجی ڈی پی کیلئے آبادی میں اضافہ کی شرح 2.2فیصد تک لانا ضروری، ،آبادی میں تیز رفتار اضافے میں کمی اور اس کو پائیدار سطح تک لانے کیلئے کونسل آف کامن انٹرسٹ(مشترکہ مفادات کونسل )کے فیصلوں کے تحت بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔
اگر آبادی میں اضافے کی موجود صورتحال برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کو معیشت، تعلیم ، صحت اور انسانی وسائل کے شعبوں میں بہت سے مشکلات درپیش آئیں گی۔یہ بات یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کولیشن میٹنگ میں کہی گئی ۔