کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے کالجوں اور اسکولوں میں موسم سردیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق ،21 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔