• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے

نئی دہلی (اے پی پی) پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت کے 84 یاتریوں کے گروپ کو کٹاس راج مندر کی یاترا کیلئے ویزے جاری کر دیئے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے جاری بیان کے مطابق بھارتی یاتریوں کا یہ گروپ 19 سے 25 دسمبر 2024ء تک ضلع چکوال میں واقع شری کٹاس راج مندر (قلعہ کٹاس) کا دورہ کریگا۔ اس موقع پر ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے بھارتی یاتریوں کی روحانی یاترا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید