• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کو ویڈیو لنک پیش نہیں کیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں، جیل حکام بالکل تعاون نہیں کر رہے۔
اہم خبریں سے مزید