• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ بارسلونا نے 2025 کا ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ پر مشتمل کیلنڈر شائع کردیا

بارسلونا(جوادچیمہ) بین المذاہب ہم آہنگی کو نمایاں کرنے کیلئے بلدیہ بارسلونا کے زیراہتمام 2025 کا کیلنڈر شائع کردیا گیاجس کی تقریب رونمائی منجوئیک قبرستان کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کو سراہا۔اس موقع پر مختلف مذاہب کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کیلنڈر نہیں بلکہ مذاہب ،آرٹ، روحانیت اور مختلف ثقافتوں کے سب سے گہرے اور بامعنی اظہار میں سے ایک ہے۔ پینٹنگز، مجسمہ سازی، تعمیرات، موسیقی اور ادب کے ذریعے دنیا کے مختلف مذاہب اور عقائد نے اپنی اقدار، عقائد اور روحانی تجربات کو پیش کیا ہے اور یوں ایک وسیع ثقافتی ورثہ تخلیق کیا ہے۔ یہ بین المذاہب اور بین العقائد کیلنڈر مذہبی فن کی متنوع دولت کو دریافت اور اس کا جشن منانے کا مقصد رکھتا ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ مختلف روایات نے فنون پر کس طرح اثر ڈالا اور اسے مالامال کیا اور یہ کہ کس طرح فن نے مذاہب کی ترسیل اور ان کی سمجھ میں ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کیلنڈرکی تقریب رونمائی میں مختلف مذاہب اور ممالک کے افراد نے نمائندگی کی، ان میں پاکستان کی جانب سے چوہدری شہباز احمد مٹوانوالہ بھی شمل تھے۔ ڈائریکٹر مذہبی امور کاتالونیامس سارا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کے اندر بین المذاہب اور بین الثقافتی پروگرام اور ترویج انتہائی ضروری ہے،ڈائریکٹرسارا نے چوہدری شہباز احمد مٹوانوالہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

یورپ سے سے مزید