نیویارک(ایجنسیاں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خود ارادیت کی توثیق بارے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی ہے ۔اسمیں بیرون ممالک اور علاقوں میں فوجی مداخلت اور قبضے کیساتھ ساتھ جبر، امتیازی سلوک، استحصال کی تمام کارروائیاں فوری طور پر بند کرنیکا بھی مطالبہ، جنرل اسمبلی کا لاکھوں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی حالت زار پر بھی ا ظہار افسوس،قرار داد کے متن کی سفارش گزشتہ ماہ سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل سے متعلق اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے کی تھی ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں بتایاہے کہ قرارداد ایک ایسی دنیا کا تصور پیش کرتی ہے ۔