• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے بعد غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے گزشتہ روز کہا کہ ان کے ملک کی افواج حماس کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد بھی غزہ کی پٹی میں کارروائی کے لیے آزاد ہوں گی۔اسرائیل کاٹزنے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ ان کا ذاتی موقف ہے، کہا کہ غزہ میں حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے بعد اسرائیل کے پاس اسرائیلی فوج کے لیے کارروائی کی مکمل آزادی کے ساتھ غزہ پر سیکیورٹی کنٹرول ہو گا۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ مستقبل میں غزہ پر اسرائیل کا کنٹرول بالکل یہودیہ اور سامریہ کی طرح ہونا چاہئے،جومقبوضہ مغربی کنارے کے قدیم نام ہیں، جس پر اسرائیل نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے اور جہاں اس کی افواج متواتر چھاپے مارتی رہتی ہیں۔اسرائیل کاٹز کے پیشرو یوو گیلنٹ نے غزہ پر کسی بھی طویل اسرائیلی کنٹرول کی سخت مخالفت کی تھی، جہاں سے اسرائیل نے کئی دہائیوں کی براہ راست حکمرانی کے بعد 2005میں اپنی فوجیں اور آباد کاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید