• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، فنکاروں کی مدد کیلئے اے آئی کاپی رائٹ قانون پر مشاورت کا آغاز

لندن (اے ایف پی)فنکاروں کی آمدنی اور معیشت کو فروغ دینے کی کوشش میں برطانیہ کی حکومت نے گزشتہ روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈویلپرز کو کاپی رائٹ قانون کے حوالے سے وضاحت فراہم کرنے کے منصوبوں پر مشاورت کا آغاز کیا،یہ مشاورت 25فروری تک جاری رہے گی۔جبکہ لیبر حکومت نے کہا کہ اس کی تجاویز کا مقصد تخلیقی صنعتوں کا تحفظ کرنا ہے، فنکاروں نے اس اعلان سے پہلے تشویش کا اظہار کیاتھا کہ یہ منصوبے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنیوں کو ان کے مواد کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے۔ٹیکنالوجی کے وزیر پیٹر کائل نے ایک بیان میں کہاکہ یہ واضح ہے کہ ہمارا موجودہ اے آئی اور کاپی رائٹ فریم ورک عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ہماری تخلیقی صنعتوں یا ہمارے اے آئی شعبوں کی حمایت نہیں کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم اس بارے میں غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کے لیے تجاویز کا ایک متوازن پیکیج مرتب کر رہے ہیں کہ کاپی رائٹ کا قانون اے آئی پر کس طرح لاگو ہوتا ہے تاکہ ہم اے آئی شعبے اور تخلیقی صنعتوں میں مسلسل ترقی کو فروغ دے سکیں۔

دنیا بھر سے سے مزید