• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس شٹ ڈاؤن سے بچ گیا، عبوری بجٹ منظور

پیرس - رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی پارلیمنٹ نے خصوصی بجٹ رول اوور بل منظور کرکے حکومت کو شٹ ڈاؤن سے بچا لیا ہے۔ آئینی طور پر 31 دسمبر سے پہلے نافذ کرنا ضروری تھا۔ فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ایک بل کے حق میں ووٹ دیا جس سے حکومت کو 2025 کے بجٹ کی عدم موجودگی میں ریاست کے بنیادی کاموں کو برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ قانون بدھ کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء نئے وزیر اعظم François Bayrou نے فرانس کو سیاسی تعطل سے نکالنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید