پیرس (اے ایف پی) گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، 2023میں انٹارکٹک سمندری برف کے ریکارڈ توڑ پگھلنے نےجنوبی بحر کے نئے سامنے آنے والے حصوں میں زیادہ اور بار بار طوفانوں کو جنم دیا ۔سائنس دان جانتے ہیں کہ انٹارکٹک سمندری برف کا نقصان پینگوئن کی تعداد کو کم کر سکتا ہے، گرم پانیوں میں برف کے شیلف پگھلنے کا سبب بن سکتا ہے، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے سے جنوبی سمندر کو روک سکتا ہے۔لیکن ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جریدے نیچر میں شائع ہونے والی یہ نئی تحقیق ایک اور نتیجہ پیش کرتی ہے کہسمندر سے فضا میں گرمی کا بڑھ جانا، اوراس سے وابستہ طوفانوں میں اضافہ ہورہا ہے۔2016کے بعد سے انٹارکٹک سمندری برف میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے، لیکن 2023 میں موسم سرما کے دوران ریکارڈ سطح دوبارہ برف بننے میں ناکام رہی۔