پیرس (اے ایف پی ) فرانس کے سابق صدر نکولاس سار کوزی کو بد عنوانی کے الزام میں مقدمہ ہارنے کے بعد عدالت کے حکم پر الیکٹر ونک ٹیگ پہننا پڑ ے گا۔ ایک سال تک ٹیگ کیساتھ رہیں گے، سابق صدر جج سے حمایت کی کو شش کے مرتکب قرار پائے تھے۔ فرانس کی اعلیٰ تر ین اپیل عدالت نے یہ فیصلہ دیا ۔ انہیں حکم دیا ہے کہ سال بھر کے لئے اپنے محل و قوع کی شناخت کے لئے الیکٹر ونک ٹیک پہنے رہیں ۔ وہ ریاست کے پہلے سابق سربراہ ہیں جنہیں عدالت نے یہ ہدایت جاری کی ہے انہیں ایک جج سے اپنے حق میں حمایت کی کو شش کا مرتکب پایا گیا تھا۔