• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب ایئرپورٹ بند

تل ابیب(آئی این پی )یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد تل ابیب ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق، یمن سے تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ تل ابیب ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ ڈرون کو اسرائیلی بیٹرے میں میزائل سے لیس کشتی کے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید