بیلاخ ، سوئیٹزرلینڈ ( جنگ نیوز) سو ئیٹزرلینڈ کی سیاست میں 3دہائیوں سے سرگرم اور بیلاخ کے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین شبیر چیمہ نے کہا ہے کہ کسی سیاست دان کو سول نافرمانی کی طرف نہیں جانا چاہئے بلکہ حکومت اور اپوزیشن کو اکھٹے بیٹھ کر کام کرنا چاہئے ۔ ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت یا ریاست ماں جیسی ہوتی ہے لیکن یہ حکومت فارم 47کی ہے ، اگر عمران خان نے اوورسیز پاکستانیز سے کوئی مطالبہ کیا تو سمندرپار پاکستانی عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے اور حکومت کو ایک بڑی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ، حکومت کو عمران خان کے جائز مطالبات مان جانے چاہئیں۔